دھرنوں کے دوران بعض چینلوں نے غیر جمہوری قوتوں کی بھرپور حمایت کی،حمداللہ
بدھ 22 اکتوبر 2014 16:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)سینٹ کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حمداللہ نے کہا ہے کہ دھرنوں کے دوران بعض ٹی وی چینلوں نے غیر جمہوری قوتوں کی بھرپور حمایت کی۔ میڈیا سارے سیاستدانوں کے کارٹون اور ڈمیاں بناتا ہے تاہم آج تک کسی فوجی جرنیل کا کارٹون میڈیا پر نظر نہیں آیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپنی مشرقی روایات اور اسلامی اقدار ہیں تاہم بعض چینلوں پر برہنہ خواتین اور مشرقی و اسلامی روایات اور اقدار کے منافی پروگرام اور ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں جوکہ باعث افسوس ہے۔
سینیٹر حمداللہ نے مطالبہ کیا کہ اگر میڈیا کو اپنی عزت کروانی ہے تو اسے خوداحتسابی کے عمل کو خود ہی چلانا ہوگا اور خود اپنا احتساب کرکے اپنی خامیوں کو دور کرنا ہوگا۔ جے یو آئی (ف) کے سینیٹر نے کہا کہ اگر میڈیا خود اپنی کمزوریاں دور کرلے تو اسے کسی بل یا قانون سازی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.