سینٹ میں چوہدری شجاعت حسین کا پیمرا کے چیئرمین کی فوری تقرری کا مطالبہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) سینٹ میں چوہدری شجاعت حسین نے پیمرا کے چیئرمین کی فوری تقرری کا مطالبہ کر دیا جبکہ ڈپٹی چیئر مین صابر بلوچ نے بھی ان کے مطالبہ کی حمایت کر دی۔بدھ کے روز چوہدری شجاعت حسین نے پیمرا کے مستقل سربراہ کی عدم تعیناتی کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پیمرا کا کوئی چیئرمین نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اتنے اہم ادارے کا چیئرمین نہ ہونا افسوسناک ہے لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر پیمراء کیلئے مستقل چیئرمین کا تعین و تقرر کرے اس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ نے بھی ان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پیمرا کے مستقل چیئرمین کی فوری تقرر کردینی چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت اور حزب اختلاف مل بیٹھیں اور باہم مشاورت سے پیمرا کے مستقل چیئرمین کی تقرری کریں تاکہ ادارے کے معاملات کو بہتر بنایا جاسکے۔ اتنے اہم ادارے کا بغیر چیئرمین کے چلنا مختلف مسائل کو جنم دیتا ہے لہٰذا اس مسئلے پر فوری طور پر توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :