محرم الحرام میں دھرنے ختم کرنا خوش آئند بات ہے ،چوہدری شجاعت

بدھ 22 اکتوبر 2014 16:06

محرم الحرام میں دھرنے ختم کرنا خوش آئند بات ہے ،چوہدری شجاعت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) سابق وزیر اعظم و سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں دھرنے ختم کرنا خوش آئند بات ہے ۔ طاہر القادری کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔صرف جلسوں سے کام نہیں ہوگا ۔اب دوبارہ نئی قوت کے ساتھ تحریک چلائیں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بدھ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قادری کی جانب سے محرم کے احترام میں دھرنے ختم کرنا خوش آئند بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ قادری کا ساتھ کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے اب صرف جلسے کرنے سے کچھ بھی نہیں ہوگا ۔محرم کے بعد نئی قوت کے ساتھ تحریک چلائیں گے اور عوام کو انقلاب کی نوید سنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :