پاکستان عوامی تحریک پرسوں ایبٹ آباد میں پنڈال سجائے گی

بدھ 22 اکتوبر 2014 15:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء ) پاکستان عوامی تحریک پرسوں ل جمعہ کو ایبٹ آباد میں پنڈال سجائے گی جہاں کالج گراوٴنڈ میں اسٹیج بنایا جارہا ہے۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

(جاری ہے)

کے پی کے کے مختلف علاقوں سے عوامی تحریک کے قافلوں کی آمد شروع ہوگئی ،تحریک ہزارہ سمیت دیگر اتحادی جماعتیں مسلم لیگ ق ،سنی اتحاد کونسل ،متحدہ وحدت المسلمین جلسے میں بھرپور شرکت کریں گی ،جلسے سے ،ڈاکٹر طاہرالقادری پرویز الہیٰ ،باباحیدرزمان اوردیگر قائدین خطاب کریں گے ،انقلابیوں کا اگلا پڑاوٴ اب ایبٹ آباد میں ہوگا جہاں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کی زورشور سے تیاریاں جاری ہیں۔

کالج گراوٴنڈ میں اسٹیج بنایا جا رہا ہے۔منتظمین کہتے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری کا خطاب صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔صوبائی نائب صدر نصیر خان کہتے ہیں کہ جلسے کی تیاریوں میں مصروف رہنماوٴں کے مطابق جلسہ تاریخی ثابت ہوگا۔جلسے سے پہلے کارکنوں کا لہو گرمانے کے لیے پی اے ٹی یوتھ ونگ نے منڈیاں چوک سے ریلی نکالی۔ شرکاء نے مختلف سڑکوں پر مارچ کیا اور پریس کلب پر جمع ہوئے۔