دھرنا دینے اور پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ،چوہدری شیر علی

بدھ 22 اکتوبر 2014 15:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ دھرنا دینے اور پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے قربانی سے پہلے قربانی کی باتیں کرنے والوں کی آس امیدیں دم توڑ چکی ہیں اللہ کے فضل سے میاں نواز شریف و شہباز شریف کی حکومتیں قائم ہیں اور قومی ترقی کے مشن کو جاری رکھیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے تاجر رہنماؤں اورعلماء کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، چوہدری شیر علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو پانچ سال برداشت کرنے والوں سے ن لیگ کی حکومت پہلے دن سے ہی برداشت نہیں ہو رہی کیو نکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر مسلم لیگ نے اپنے ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے توآئندہ انتخاب میں اس شکست دینا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ تاجر اور علماء بلا شک و شبہ ملک کی بڑی قو ت ہیں اور خوشی کی با ت ہے یہ جمہوریت کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنا مینڈیٹ پورا کرے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے سوا سال جو کوشش کی دھرنے والوں نے اسے ملیا میٹ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی دھرنے والوں نے سیلاب اور اے ڈی پیز کے ساتھ انتہائی بد ترین بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں انتشار کی سیاست ہمیں بہی دور لے جائیگی موجودہ حالات میں ملک کو مسائل سے نکالنے کی ذمہ داری ہرسیاسی جماعت کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا ہوگااسی میں ہم سب کی بھلائی ہے ،ملاقات کرنے والے تاجروں اور علماء کرام نے کہا کہعمران تو درکنار دھر نے اور جلسوں میں اسکا دم چھلا شیخ رشید جس قسم کی زبان بول رہا ہے اس سے اسکی پرورش کرنے والی گود کے مہذب ہونے کابخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس قسم کی ز بان کااستعمال ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اس سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے

متعلقہ عنوان :