سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا دینی مدارس کو ملنے والے فنڈز کے حوالے سوالات کے جواب نہ ملنے پر احتجاج ‘ واک آؤٹ
بدھ 22 اکتوبر 2014 15:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے دینی مدارس کو ملنے والے فنڈز کے حوالے سوالات کے جواب نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا جبکہ اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر بچیوں سے جنسی زیادتی پر پھانسی کی سزا مقرر کی جائے۔ بدھ کو سینیٹ کا اجلاس قائمقام چیئرمین صابر بلوچ کی صدارت میں ہوا۔
وقفہ سوالات کے دور ان وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا کہ مدارس صوبائی انتظام کے تحت چلتے ہیں‘ اس کے علاوہ وفاقی وزارت مذہبی امور بھی ان کے بعض معاملات کو دیکھتی ہے‘ اس سوال کا پہلے بھی 2 بار جواب دیا جاچکا ہے تاہم سینیٹر صغریٰ امام نے مزید تفصیلات مانگی ہیں‘ اس کا تفصیلی جواب جلد پیش کردیا جائے گا۔(جاری ہے)
سینیٹر صغریٰ امام نے کہا کہ یہ معاملہ قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کے سپرد کیا جائے۔
سینیٹر رضا ربانی نے بھی ان کے موقف کی حمایت کی جواب نہ ملنے پر ایوان سے علامتی واک آؤٹ کا اعلان کیا اس موقع پر اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے ہدایت کی کہ دینی مدارس کو اسلامی ممالک سے مالی امداد ملنے سے متعلق سوال کا جواب رواں سیشن کے دوران دیا جائے جس پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے بھی کہا کہ جواب اگلے ہفتے یقینی بنایا جائے۔نکتہ اعتراض پر سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ سوالات کا جواب حاصل کرنا ارکان سینٹ کا حق ہے انہیں اس حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے ارکان کے بھی سوالات معلوم ہیں۔ ان کا تفصیلی جواب آنا چاہیے‘ جواب نہ دینے یا جواب میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ تمام وزارتوں کو وقفہ سوالات کے دوران دریافت کئے گئے سوالوں کے جواب بروقت فراہم کرنے چاہئیں۔وقفہ سوالات کے دور ان سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وزیر دفاع کی جگہ وزارت دفاع سے متعلق سوال کا جواب وفاقی وزیر سیفران دے رہے ہیں۔ وزیر دفاع کو خود یہاں ہونا چاہیے اور وقفہ سوالات کے دوران دریافت کئے جانے والے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ سینیٹر زاہد خان‘ سینیٹر الیاس احمد بلور اور دیگر اپوزیشن ارکان نے اس پر احتجاج کیا۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ آئندہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ کوئی وزیر اگر وقفہ سوالات کے دوران دستیاب نہ ہو تو وہ اس کی پیشگی اطلاع سینٹ سیکرٹریٹ کو کریں اور کسی دوسرے وزیر کو جواب دینے کی ذمہ داری تفویض کریں تاکہ وہ صحیح طریقے سے تیاری کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اگر ایسا نہ ہوا تو وہ خود بھی اپوزیشن کے ساتھ واک آؤٹ کریں گے۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ راجہ ظفر الحق کی یقین دہانی کے بعد اس معاملے پر واک آؤٹ کرنے کا ارادہ ملتوی کرتے ہیں تاہم اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ وزیر دفاع جمعرات کو آکر اپنی وزارت سے متعلق سوالات کے جواب دیں جس پر چیئرمین نے وزارت دفاع سے متعلق سوالات موخر کردیئے۔سینیٹر رحمان ملک نے نقطہ اعتراض پر اطہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ بھی دھرنا ختم کردیں جو مقاصد عمران خان نے دھرنے سے حاصل کرنا تھے وہ کرلئے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سینٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کم عمری کی شادی سے زنا بالجبر کے واقعات میں کمی آسکتی ہے جن خواتین کی عمر پینتالیس سال ہونے کے باوجود شادی نہیں ہوتی اس حوالے سے بھی قانون سازی کی جائے جس پر خواتین ارکان نے احتجاج کیا۔ وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے بتایا کہ ریپ کیسز کی روک تھام کے لئے صوبوں کو سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے،بعد میں سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی سہہ پہرساڑھے تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.