بارڈر پر امن چاہتے ہیں ‘ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا ‘ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 15:31

بارڈر پر امن چاہتے ہیں ‘ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور ..

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بار باراعلان کرچکا ہے کہ بارڈ پرامن چاہتے ہیں ‘ بھارت کی جانب سے جب بھی سرحدی خلاف ورزی ہوگی اس پر خاموشی کے بجائے بھرپور انداز میں جواب دیا جائیگا۔ ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان بارڈر پر کسی بھی قسم کی جنگ یا جھڑپ نہیں چاہتا اور ہمیشہ سرحد پر امن کی بات کرتا ہے تاہم اگر سرحد پار سے جارحیت کی جائے گی تو اس پر خاموش نہیں بیٹھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن “ضرب عضب” جلد مکمل کرلیا جائے تاہم آپریشن کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا تھا اور یہ اپنے پلان کے مطابق درست سمت کی جانب گامزن ہے جبکہ آپریشن کے دوران اب تک 1100 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبر ایجنسی کے ان علاقوں میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن جاری ہے جہاں دہشتگرد دوبارہ پاوٴں جمانے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ شمالی وزیرستان میں ا?پریشن ضرب عضب سے قبل بعض دہشتگرد علاقہ چھوڑ کر افغانستان کے راستے کوکل خیل اور وادی تیرا میں اکھٹے ہوگئے اور ایک منصوبے کے تحت ان کے خلاف ا?پریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کو تمام سہولیات دینا چاہتے ہیں اور ان کی اپنے علاقوں میں واپسی ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دہشت گردی کے کینسر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :