ایم کیو ایم کا آزاد کشمیر حکومت سے بھی علیحدگی کا اعلان

بدھ 22 اکتوبر 2014 15:01

ایم کیو ایم کا آزاد کشمیر حکومت سے بھی علیحدگی کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) نے سندھ حکومت کے بعد پیپلز پارٹی کی زیر قیادت آزاد کشمیر حکومت سے بھی علیحدگی کا بھی اعلان کردیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات کے بعد سندھ حکومت سے علیحدی کا اعلان کردیا تھا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علیحدگی کے فیصلے پر نظرِثانی نہیں کی جائے گی اور ارکان کے استعفے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو بھجوا دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل پیپلز پارٹی کا غیرجمہوری رویہ برداشت کرتے رہے اور اُن کا ساتھ دیا لیکن اب پانی سر سے گزر چکا ہے اور صبر کی انتہا ہو چکی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کم عمر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمر کا لحاظ کیے بغیر الطاف حسین کے لیے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا اور عین عید کے روز انتہائی غلط زبان استعمال کی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کے بیان پر نہ انہوں نے معافی مانگی اور نہ ہی ان کے والد اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لہٰذا اب ساتھ چلنا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :