نبہیا چوہدری کی مبینہ خود کشی ذہنی دبائو کا نتیجہ قرار

بدھ 22 اکتوبر 2014 14:48

نبہیا چوہدری کی مبینہ خود کشی ذہنی دبائو کا نتیجہ قرار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء)پولیس نے اپنی تفتیش میں نبہیا چوہدری کی مبینہ خود کشی کو ذہنی دبائو کا نتیجہ قرار دے دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی پی آفیسر نبہیا چوہدری کی خود کشی کیس کی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نبہیا چوہدری نے ذہنی دبائو کے تحت خود کشی کی ، نبہیا کے کمرے سے ملنے والے شواہد اور متعلقہ افراد کے بیانات کی روشنی میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ مرتب کی ہے جس میں قرار دیا ہے کہ نبہیا چوہدری کچھ عرصے سے ذہنی پریشانی کا شکار نظر آتی تھیں ۔ خود کشی کے روز بھی انہوں نے کپڑوں پر داغ ہٹانے کی غرض سے پٹرول منگوایا اور خودکشی کی ۔ تفتیشی رپورٹ آئی جی پنجاب اور متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔