امریکہ ‘ویسٹ پام بیچ کے علاقے میں بارش سے نظام زندگی متاثر ‘ سڑکیں زیر آب آگئیں

بدھ 22 اکتوبر 2014 14:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے علاقے میں گھنٹوں کی بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آ گئیں اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں سیلاب اور برطانیہ میں طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے، 5گھنٹوں کے دوران 7انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے بیشتر گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ دوسری طرف برطانیہ کے مانچسٹر ایئر پورٹ پر تیز ہواؤں کے باعث طیاروں کو لینڈنگ کے دوران پریشانی کا سامنا ہے۔طوفان کے باعث برطانیہ میں بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے سے ہیتھرو ایئر پورٹ نے اپنی 100پروازیں منسوخ کر دیں۔

متعلقہ عنوان :