اسرائیلی ریل گاڑی پر سنگ باری کے الزام میں 100 فلسطینی گرفتار

بدھ 22 اکتوبر 2014 14:27

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف مقامات پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں میں اسرائیل کی چھوٹی ریل گاڑی پر سنگ باری کے الزام میں کم سے کم 100 فلسطینی باشندوں کر حراست میں لے کر انہیں جیلوں میں ڈال دیا ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں اغواء کے بعد نہایت بے دردی سے ایک فلسطینی لڑکے محمد ابو خضیر کی شہادت کے بعد فلسطینی شہریوں میں اسرائیل کے خلاف نفرت اور غم وغصے میں غیرمعمولی اضافہ ہوا اس غم وغصے کا اظہار بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے اسرائیلی گاڑیوں اور ٹرین پر روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والی سنگ باری سے لگایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ جولائی کے بعد سے اب تک اسرائیلی پولیس نے ٹرینوں پر پتھراو کرنے کے شبے میں ایک سو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے 60 پر فرد جرم عاید کی گئی ہے۔