ملک ریاض کا عبدالستار ایدھی کے نقصان کے ازالے کا فیصلہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 14:26

ملک ریاض کا عبدالستار ایدھی کے نقصان کے ازالے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) بحریہ ٹاؤن نے ڈکیتی میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ہونے والے نقصان کے بیشتر حصے کے ازالے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب بہت بڑی اور معتبر شخصیت ہیں ، انہیں پریشان نہیں دیکھ سکتے ۔ اس لیے ان کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ۔ کراچی کے علاقے کھارادر میں عبدالستار ایدھی کے دفتر سے آٹھ ملزم سات کروڑ روپے مالیت کا سونا اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔