پرویزالٰہی نے میٹرو بس کو آنیوالا وقتوں کا پی آئی اے قرار دیدیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 14:14

پرویزالٰہی نے میٹرو بس کو آنیوالا وقتوں کا پی آئی اے قرار دیدیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے میٹرو بس سروس کو آنیوالوں وقتوں کا پی آئی اے قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ میٹروبس سروس کو چلانے کیلئے ماہانہ ایک ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے اور حکمران میٹرو بس کی صورت میں ایک نیا پی آئی اے کھڑاکررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجیحات درست نہیں ،لوگ صحتمند ہوں گے تو میٹرو پر سوار ہو سکیں گے ،بیروزگاری کی وجہ سے لوگ خو د کشیاں کر رہے ہیں جب ایسی صورتحال ہو گی توپھر کون میٹرو پر سفرکریگا۔

متعلقہ عنوان :