Live Updates

اصل دھرنا طاہر القادری کا تھا جو انہوں نے ختم کردیا ،عمران خان تو شام کے وقت تین گھنٹے کا میوزیکل شو کرتے ہیں ‘ وزیر قانون پنجاب

بدھ 22 اکتوبر 2014 14:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) صوبائی وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ اصل دھرنا ڈاکٹر طاہر القادری کا تھا جو انہوں نے ختم کردیا ہے ،عمران خان کا دھرناتو شام کے وقت تین گھنٹے کا میوزیکل شو ہوتاہے ،حکومت نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے اور دونوں جماعتوں سے یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ،حکومت اور عوامی تحریک کے درمیان ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ،عوام نے مسلم لیگ(ن) کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر پورا اتریں گے ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہپی ٹی آئی اور عوامی تحریک کی سر گرمیوں سے ملک کو تو کوئی فائدہ نہیں ہوا البتہ چین کے صدر نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا اور اس دورے کے دوران توانائی سمیت اربوں ڈالرز کے منصوبوں کا افتتاح ہوناتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طاہر القادری صوبے میں جہاں چاہیں جلسے کریں یہ ان کا جمہوری حق ہے او رحکومت سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرے گی ۔

انہوں نے مذاکرات کے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے اور دونوں جماعتوں سے مذاکرات کاسلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ جہاں تک عوامی تحریک سے ڈیل کی بات ہے تواس میں کوئی حقیقت نہیں ۔ انہوں نے درج مقدمات ختم کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ مذاکرات میں جب اس معاملے پر بات ہو گی تو دیکھا جائے گا ۔ وزیر قانون نے طاہر القادری کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ ویسے تو اصل دھرنا طاہر القادری کا ہی تھا جو انہوں نے ختم کر دیا ہے جبکہ عمران خان تو شام کے وقت میں تین گھنٹے کا میوزیکل شو ہوتا ہے ۔ دھرنے غیر موثر رہے اور اس میں شریک لوگ بھی واپس جارہے تھے ۔ عوام نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جو مینڈیت دیا ہے ہم اسے پوراکریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات