پشاور‘ کمپیوٹر مانیٹر میں نصب 10کلووزنی بم ناکارہ بنادیا گیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)پشاور میں دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی۔پشاور میں واقع کمپیوٹرز اور دیگر آلات کے کمرشل پلازہ میں برآمد ہونے والا 10کلووزنی بم ناکارہ بنادیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے جمرود روڈ پر واقع یک کمرشل پلازا کی دکان سے ایک بم برآمد ہوا۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق بم 10 کلوگرام وزنی تھا جو کمپیوٹرکے مانیٹر میں نصب کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے بم کو ناکارہ بنادیا ہے بم کے پھٹنے کے نتیجے میں بڑی تباہی کا سامنا ہوسکتا تھا۔پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔