لاہورہائیکورٹ نے قراردیاہے کہ تفتیشی افسرعدالتی نظام کا حلیہ بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں جو قابل برداشت نہیں

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:49

لاہور.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کے روبرو موبائل چوری کرنے والے والے ملزم ضعغیم کی درخواست ضمانت پردلائل دیتے ہوئے موقف اختیارکیاگیا کہ پولیس نے موبائل چوری کا جھوٹااوربے بنیاد مقدمہ درج کرکے جیل بھجوادیا حالانکہ اس حوالے سے پولیس کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔۔

(جاری ہے)

دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم تفتیش میں قصور وارپایاگیا ہے عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ تفتیش تو کرتے نہیں جس سے پیسے مل جائیں وہ بے گناہ اور جس سے نہ ملیں وہ قصور وارپایاگیا ہے آپ جوڈیشل سسٹم کا حلیہ بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں جوقابل برداشت نہیں روازنہ دو،چار افسروں کے خلاف کاروائی تو پھرحالات بہتر ہوں گئے عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہاکرنے کاحکم دیدیا۔