لاہورہائیکورٹ نے پی پی 160 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے متعلق االیکش ٹربیونل کے عبوری فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سیف المکوک کھوکھر کی درخواست خارج کردی

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:48

لاہور.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار ایم پی اے سیف المکوک کھوکھر نے موقف اختیارکیاکہ الیکشن ٹربیونل نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سوساٹھ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر درخواست پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کےلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیدیاہے جو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدام ہے الیکشن ٹربیونل عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کسی قسم کا کمیشن تشکیل نہیں دے سکتا لہذا کاروائی روکی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کے فل بنچ کے فیصلے کی روشنی میں کسی عبوری فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :