لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ شکایات سیل کے کام نہ کرنے سے عدلیہ پر کام کے دباو میں اضافہ ہوا ہے،روزانہ سینکڑوں سائلین لوکل گورنمٹ کے شکایات سے رجوع کرتے ہیں مگر سرکاری افسر انکی درخواستوں پر فیصلے نہیں کرتے ۔

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:47

لاہور.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) .لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے جعلی ڈگری رکھنے والے ایلیمنٹری ٹیچر وںکے خلاف کاروائی نہ ہونے سے متعلق دائر درخواست کیس ماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ضلع پاکپتن کے علاقے قبولہ کے سرکاری سکولوں میں جعلی ڈگری رکھنے والے ایلیمنٹری سکول ٹیچروں کے خلاف گذشتہ سال سے درخواست دائر کر رکھی ہے مگر متعلقہ افسران ان درخواستوں پر شنوائی نہیں کر رہے۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسروں کے کام نہ کرنے سے عدلیہ پر دباو بڑھا ہے۔روزانہ سینکڑوں سائلین شکایات سیل سے رجوع کرتے ہیں مگر کوئی افسر کام کرنے کو ہی تیار نہیں۔عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدائت کی کہ شکایات سیل کی مانیٹرنگ کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کو پٹیشن کے ہمراہ متعلقہ کاغزات منسلک کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :