بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا ‘ حکومت اضافی بوجھ خود برداشت کرے گی ‘ عابد شیر علی

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:06

بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا ‘ حکومت اضافی بوجھ خود برداشت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا بلکہ حکومت اضافی بوجھ خود برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام دوست ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں حکومت نے نیپرا کے نئے نرخوں کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ نرخ موجودہ سطح پر برقرار رہیں گے عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت ہر ممکنہ کوششیں کر رہی ہے کہ صارفین پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بجلی کی عوامی کھپت متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ جیسے جاری منصوبوں کی بناء پر سرچارجز عائد کرنا پڑے ہیں تاہم وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عام آدمی پر سرچارجز کا بوجھ نہیں پڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو اضافی بوجھ سے بچانے کیلئے حکومت بجلی کی پیداوار پر کسی اضافی اخراجات کو خود برداشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :