سپریم کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی یوسف کسیالہ کی رکنیت بحال کردی

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی یوسف کسیالہ کی رکنیت بحال کردی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی یوسف کسیالہ کی رکنیت بحال کردی ہے یوسف کسیالہ کو الیکشن ٹربیونل نے نااہل قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔

عدالت نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے یوسف کسیالہ کی رکنیت بحال کردی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی معطل کردیا ۔یوسف کسیالہ پی پی232بورے والا سے پنجاب اسمبلی کے آزاد رکن منتخب ہوئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے انہیں اثاثے چھپانے اور اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دیا تھا۔