امریکہ دیا میر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری نہ کرے ‘ بھارت کا مطالبہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) بھارت نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ دیا میر بھاشا ڈیم کے منصوبے میں سرمایہ کاری نہ کرے۔بھاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان بھارت نے امریکی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ یہ یقین دہانی کرائیں کہ امریکی کمپنیاں اس منصوبے میں سرمایہ کاری نہیں کریں گی۔سفارتی ذرائع سے ارسال کی گئی اس شکایت میں بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ ڈیم پاکستان اور بھارت کے مابین متنازعہ علاقے میں تعمیر کیا جارہا ہے۔

پاکستان ڈیم کو گلگت بلتستان کے خطے میں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے متعلق بھارت کا دعویٰ ہے کہ یہ متنازعہ علاقہ ہے، اس لیے یہ مہاراجہ کشمیر کی سابق ریاست کا ایک حصہ تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں امریکہ نے ایک روزہ کانفرنس کی میزبانی کی تھی جس کا مقصد ساڑھے چار ہزار میگاواٹ کے دیا میر بھاشا منصوبے کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس تقریب میں یو ایس ایڈ کے سربراہ راجیو شاہ ‘ افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ڈین فیلڈ مین پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور دیگر اہم عہدے داروں نے شرکت کی تھی۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور پانی و بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کی تھی۔

متعلقہ عنوان :