”وہ“چلاجائے،”ہم“ آجائیں،دھرنیوالوں کیلئے یہی تبدیلی ہے ‘حاصل بزنجو

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:00

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)نیشنل پارٹی کے صدر اور سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ”تبدیلی“ کا نعرہ لگانے والوں کی نظر میں تبدیلی یہ ہے کہ ”وہ“ چلا جائے اور”ہم“ آجائیں ‘ اس سے زیادہ ان کے بس کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاصل بزنجو نے کہاکہ نئے صوبے کا مطالبہ شوشے کے سوا کچھ نہیں، ملک میں کوئی نیا صوبہ نہیں بن رہا، انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں سرائیکی اور جنوبی پنجاب صوبے کی باتیں کرتی رہیں تاہم بعد میں کچھ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال حکومت کا مزہ لینے والے کہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ حاصل بزنجو نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے اب تک اپنی 500تقریروں میں کبھی خارجہ پالیسی، لینڈ ریفارمز اور نہ ہی ہمسایہ ملک سے دوستی کی بات کی، وہ چاہتے ہیں بس کسی طرح اقتدار میں آجائیں، یہی تبدیلی ہے۔