گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 23 کے گردونواح میں غلاظت کے ڈھیر

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 23 کے گردونواح میں اور خصوصاً عقب میں غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بچیوں کو پڑھائی میں شدید دشواری کا سامنا ہے گندگی کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے اور اس کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ڈینگی کا سبب بن سکتی ہے بچیوں ‘ والدین اور کالج کی اساتذہ نے کمشن سرگودھا ‘ ڈی سی او سرگودھا‘ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ کالج کے گردونواح میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ یہاں پر مستقل ایسا انتظام کیا جائے کہ گندگی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے بچیوں کے والدین کا کہنا تھا کہ کالج کے گردونواح میں بعض لوگوں نے مویشی پال رکھے ہیں جو مچھروں کی افزائش کا سبب ہیں ان مویشیوں کو کالج سے دور باندھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی جائے تاکہ بچیاں بیماری سے محفوظ رہ سکیں اور آنیوالے دنوں میں ڈینگی جیسے وبائی امراض سے بھی بچ سکیں۔