سرگودھا، انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے مقرر کردہ ریٹ دکانداروں نے ہوا میں اڑا دیئے

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے مقرر کردہ ریٹ دکانداروں نے ہوا میں اڑا دیئے انتظامیہ کی جانب سے آلو نئے کے ریٹ 60 روپے سے 65 روپے مقرر کئے گئے مگر دکاندار نیا آلو 70 سے 80 روپے جبکہ پرانا آلو جس کی قیمت انتظامیہ نے 50 سے 54 روپے فی کلو مقرر کی ہے دکاندار یہ آلو 60 سے 65 روپے کلو فروخت کررہے ہیں اسی طرح پیاز کے نرخ 30 روپے سے 34 روپے ہیں جبکہ دکاندار 40 سے 42 روپے کلو فروخت کررہے ہیں ٹماٹر کی قیمت 45 سے 50 روپے مقرر ہے جبکہ دکاندار 55 سے 65 روپے میں فروخت کررہے ہیں اسی طرح بینگن کی قیمت 24 روپے کی بجائے 30 روپے فی کلو وصول کی جارہی ہے بھنڈی توری کی قیمت 60 روپے کی بجائے 65 روپے سے 70 روپے وصول کی جارہی ہے زندہ مرغ کے نرخ 115 روپے مرغ گوشت 170 روپے کلو مقرر ہے مگر زندہ مرغ 120 سے 125 روپے اسی طرح مرغ کا گوشت بھی مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے انڈا فارمی 104 روپے فی درجن مقرر ہے مگر دکاندار 110 روپے فی درجن میں فروخت کررہے ہیں اسی طرح سبز مرچ کی قیمت 45 روپے مقرر ہے جبکہ دکاندار 60 روپے کلو تک فروخت کررہے ہیں شملہ مرچ 90 کی بجائے 110 روپے فروخت کی جارہی ہے ادرک 130 کی بجائے 140 روپے میں فروخت ہورہا ہے مولی 24 روپے کی بجائے 30 روپے ‘ پالک 18 کی بجائے 24 روپے ‘ شلجم 50 کی بجائے 60 روپے جبکہ لہسن 100 روپے سے 120 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے البتہ جاپانی پھل انتظامیہ کی جانب سے مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کئے جارہے ہیں اور اسی طرح کیلا‘ سیب‘ انار کی قیمتیں بھی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہورہی ہیں۔