کراچی: آٹھ سالہ بچے سمیت دو مغوی بازیاب، سرچ آپریشن میں ٹارگٹ کلر سمیت متعدد گرفتار

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:54

کراچی: آٹھ سالہ بچے سمیت دو مغوی بازیاب، سرچ آپریشن میں ٹارگٹ کلر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) کراچی کے علاقے قائد آباد اور نادرن بائی پاس پر سی پی ایل سی اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کر کے آٹھ سالہ بچے سمیت دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ رینجرز نے لیا قت آباد میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ۔

لانڈھی تھانے کے علاقے قائد آباد میں سی پی ایل سی اور ایس آئی یو پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے ایک اغواء کار قاری شوکت کو گرفتار کر کے آٹھ سالہ مغوی بچے طفیل زمان کو بازیاب کرا لیا ۔ لڑکے کو گزشتہ روز ہجرت کالونی میں مدرسے جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا۔سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق اغواء کار پانچ لاکھ تاوان طلب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

نادرن بائی پاس کے قریب سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ چھاپہ مار کر مغوی محمد یوسف کو بازیاب کر کے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

مغوی کو 15 ستمبر کو بہادر آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔اغوا کاروں نے اس کی بازیابی کے لئے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ سر سید پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر 8 افراد کے قتل کا اعترف کر چکا ہے ،مزید تفتیش جاری ہے۔لیاقت آباد نمبر دو اور تین میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھرتلاشی لے کر متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ لیاری چیل چوک اور ائیرپورٹ کے قریب فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :