نوشہرہ‘3افغان باشندے بازیاب، اغواء کار گروہ گرفتار

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:50

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)نوشہرہ میں پولیس نے 3افغان باشندوں کو اکوڑہ خٹک سے بازیاب کرکے اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک نے بتایا کہ چھاپا مار ٹیم نے محلہ باغبان پورہ میں ایک مکان پرچھاپا مارا اور 5اغواکاروں کو گرفتار کرکے 3 افغان باشندوں کو بازیاب کرالیا۔اغواء کاروں نے مغویوں سے فی کس 10ہزار ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔اغواکاروں کے قبضے سے لیپ ٹاپ،پستول اورموبائل فون بھی برآمد کرلیے گئے۔