بھارت جارحیت سے باز نہ آیا ، باجڑہ گڑھی ، چارواہ ، دومالہ دیگر دیہات پر فائرنگ

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:49

بھارت جارحیت سے باز نہ آیا ، باجڑہ گڑھی ، چارواہ ، دومالہ دیگر دیہات ..

چارواہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) بھارت جارحیت سے باز نہ آیا ، بھارتی فورسز نے چارواہ سیکٹر پر فائرنگ کی اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز نے آج چند روز کے وقفے کے بعد اس وقت دوبارہ چارواہ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی ، جب کسان اپنی چاول کی تیار فصل کو کاٹنے لگے۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے باجڑہ گڑھی ، چارواہ ، دومالہ ، تلسی پور ، گوڑ ، بھگیاڑی اور دیگر دیہات پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے ۔ بھارتی جارحیت کے باعث لوگ اپنی فصل کی کٹائی شروع نہ کر سکے ۔ عید الاضحیٰ کے روز سے شروع ہونے والی گولہ باری سے اب تک 12افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں ۔متعدد مکانوں کو بھی بھارتی گولہ باری سے نقصان پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :