کراچی‘لانڈھی کارروائی میں مغوی بچہ بازیاب، اغواء کار گرفتار

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)کراچی میں لانڈھی کے علاقے قائد آباد میں سی پی اپل سی اور اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم کی مشترکہ کارروائی کے دوران تاوان کے لئے ہجرت کالونی سے اغواء ہونے والا مغوی بچہ بازیاب کرکے ایک اغواء کار گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں لانڈھی کے علاقے قائد آباد میں سی پی اپل سی اور اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم نے مشترکہ چھاپہ مار کاروائی کی۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے بتایا کہ کارروائی کے دوران تاوان کے لئے ہجرت کالونی کے مدرسہ اسکول سے اغواء ہونے والا مغوی بچہ بازیاب کروالیا گیاجبکہ ایک اغواء کار کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔مغوی بچے کی رہائی کے لئے 5 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔مغوی بچے کی شناخت 8سالہ طفیل زمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار کئے جانے والے ملزم کا نام قاری شوکت ہے۔گرفتار کئے جانے والے اغواء کار سے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم مزید تفتیش کررہی ہے۔