طاہرالقادری کا دھرنا ختم کرنےکا اعلان ، عمران ساتھیوں سے تصدیق کرتے رہے

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:24

طاہرالقادری کا دھرنا ختم کرنےکا اعلان ، عمران ساتھیوں سے تصدیق کرتے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے اچانک دھرناختم کرنے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی پریشان ہو گئے اور وہ کافی دیر تک ساتھیوں سے اس بات کی تصدیق چاہتے رہے کہ کیا واقعی ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے؟۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھیوں کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعی طاہرالقادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان شیخ رشید اور دیگر ساتھیوں سے اضطراری کیفیت میں بار بار سوالات کرتے رہے اور تصدیق ہونے پر وہ کنٹینر کی چھت پر پہنچ کر لوگوں کو سامان باندھتا دیکھتے رہے۔

متعلقہ عنوان :