پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے‘پاکستانی ہائی کمشنر

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کر نے چاہئیں۔

(جاری ہے)

لند ن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔ سید ابن عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی جیسے مسائل سے گزر رہا ہے۔ ہمیں دنیا میں پاکستان کا بہتر امیج بنانے کے لئے کام کرنا ہے۔ اس وقت بیرونی دنیا کو پاکستان کے لئے کچھ زیادہ کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :