جکارتہ ،جان کیری کی انڈونیشیا کے نومنتخب صدر سے ملاقات

منگل 21 اکتوبر 2014 21:27

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انڈونیشیا کے نومنتخب صدر "جوکو۔ ودودو" سے ملاقات کی ہے۔ صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد انڈونشیا کے صدر کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران شدت پسند تنظیم داعش میں مشرقی ایشیائی افراد کی شمولیت روکنے، شام اور عراق میں لڑنے والے جنگجوؤں کی واپسی اور جنگجوؤں کی مالی امداد روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق ملاقات کے دوران کیری نے انڈونیشیا پر زور دیا کہ وہ جنگجوؤں کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :