سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر حملے میں غفلت کے مرتکب ہونے پر خیبر پختونخوا حکومت نے چالیس افسران برطرف کردئیے

منگل 21 اکتوبر 2014 20:12

سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر حملے میں غفلت کے مرتکب ہونے پر خیبر پختونخوا ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر حملے میں غفلت کے مرتکب ہونے پر خیبر پختونخوا حکومت نے چالیس افسران کی برطرفی کر دی ہے جبکہ چودہ کی تنزلی جبکہ چار افسران کے خلاف کاروائی کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرل جیل پر حملے کے بارے میں نو صفحات پر مشتمل رپور ٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کی تھی جس میں اٹھاون افسران کے خلاف مجموعی طور پر سخت ترین کاروائی کی سفارشات کی تھی ۔

(جاری ہے)

جن میں سے جیل خانہ جات پولیس اور خیبر پختونخوا پولیس کے افسران شامل ہیں ۔ رپور ٹ میں کہا گیا تھا کہ جیل عملے کی ملی بھگت سے جیل سے بڑی تعداد میں قیدی فرار ہو ئے تھے اور جیل عملے کا اسلحہ اس دن ناکارہ ہوا تھا تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ اور سمری واپس چیف سیکرٹری خیبر پختونخو کو ارسال کر دی ہے جن کا باقاعدہ اعلامیہ آج جاری کر دیا جائے گا۔ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر گزشتہ سال 29اور تیس جولائی کی درمیانی رات حملہ ہواتھا جس میں 253اہم قیدی فرار ہو ئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :