مرکزی حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت قومی محاصل میں صوبائی حکومت کو 283.7ارب روپے کی قسطوں میں ادائیگی کی منظوری دے دی

منگل 21 اکتوبر 2014 19:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) مرکزی حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت قومی محاصل میں صوبائی حکومت کو 283.7ارب روپے کی قسطوں میں ادائیگی کی منظوری دی ہے جبکہ بجلی کے خالص منافع میں روکی ہو ئی رقوم کی فوری طور پر ادائیگی بھی آئندہ ہفتے سے شروع کر دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے این ایف سی کے تحت خیبر پختونخوا کے محاصل میں حصہ ، بجلی کے خالص منافع کی گزشتہ سال سے روکی ہو ئی رقوم کے بارے میں تفصیلات وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن کو ارسال کی ہے جس کی ادائیگی آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائیگی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے سول نافرمانی کے اعلان کے باوجود وفاقی اور صوبائی ٹیکسز جمع ہو رہے ہیں ۔