ہندو مذہب کے مذہبی تہوار "دیوالی" کی تقریبات 23اکتوبر کو ملک بھر میں منائی جائیں گی

منگل 21 اکتوبر 2014 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) ہندو مذہب کے مذہبی تہوار "دیوالی" کی تقریبات 23اکتوبر بروز جمعرات کی رات کو ملک بھر میں بھر پور اندازسے منائی جائیں گی ، مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ ہو گی ،جبکہ دیوالی کی مرکزی تقریب لاہور کے کرشنا مندر راوی روڈ میں منعقد ہوگی جہاں چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق مہمان خصوصی ہونگے، بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری(شرائنز)خالد علی کے مطابق دیوالی کی تقریب کے سیکورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ،چیئرمین بورڈ کی آمد کی وجہ سے بھی خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری( جنرل) اظہر نذیر سلہری خو دسیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں ،دیوالی کی اس تقریب میں دیگر مذاہب کے علاوہ اتحاد بین المسلمین کے اہم رہنماء بھی شریک ہوں گے ۔