Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے” اپنا روزگار سکیم“ کی منظوری دے دی

منگل 21 اکتوبر 2014 19:25

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے” اپنا روزگار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے” اپنا روزگار سکیم“ کی منظوری دے دی۔ ”اپنا روزگار سکیم“ کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر گاڑیاں دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی ”اپنا روزگار سکیم “میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ 10 فیصد زائد رکھا گیا ہے۔

”اپنا روزگار سکیم“ سے بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار میسر آئے گا۔ سکیم میں میرٹ اور شفافیت کو حسب روایت ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ اپنا روزگار سکیم کا آغاز رواں ماہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں باعزت روزگار فراہم کرکے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بیروزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر دی جانے والی گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :