سینٹ میں صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب پر آئندہ جمعہ سے بحث کا آغاز ہو گا

منگل 21 اکتوبر 2014 19:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) سینٹ میں صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب پر آئندہ جمعہ سے بحث کا آغاز ہو گا۔ منگل کو اجلاس کے دوران قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے ایوان بالا میں ایوان بالا میں مجلس شوریٰ سے صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب کی مصدقہ نقل پیش کی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہوں نے صدر مملکت کے 2 جون 2014ء کے دونوں ایوانوں سے خطاب پر شکریہ کی تحریک پیش کی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ تحریک پر جمعہ سے بحث کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :