پاکستان اور انڈونیشیا کا دفاعی اور فوجی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار،
پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،جنرل راحیل کی مقامی ہم منصب سے بات چیت
منگل 21 اکتوبر 2014 18:57
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی اور فوجی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے انڈونیشیاء کے آرمی چیف گاتون نور منتو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کی کامیابیوں پر گفتگو کی گئی ۔
منگل کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جکارتہ میں انڈونیشین آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر انڈونیشین آرمی کے چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو سلامی پیش کی اور انڈونیشین آرمی چیف گاتون نور مانتو نے جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ جنرل راحیل شریف نے انڈونیشیاء کے پیس اینڈ سکیورٹی سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔(جاری ہے)
بعد ازاں دونوں عسکری اعلی قیادت کی ملاقاتیں دونوں ملکوں کی چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت ہوئیں جس میں علاقائی فوجی تعلقات اور قومی سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اس موقع پر آرمی چیف نے انڈونیشین آرمی کو پاک فوج کی کامیابیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جس میں پاک فوج کو بڑے پیمانے پر کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔
۔مزید اہم خبریں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.