Live Updates

گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے لئے انتظامات مکمل کرنے کیلئے ضلعی قیادت نے ایک کمیٹی تشکیل د ے دی چندہ اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع کردیا

منگل 21 اکتوبر 2014 18:51

جلال پور جٹاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) جمعہ المبارک کو گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے لئے انتظامات مکمل کرنے کیلئے ضلعی قیادت نے ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے چندہ اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ،اہم عہدیداروں اور سابق امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی لاکھوں روپے جمع کرا ر ہیہیں،تحریک انصاف کے جلسوں کے حوالے سے مشہور ہونے والے ڈی جے بٹ نے ساؤنڈ سسٹم،لائٹنگ اور ایل سی ڈی کی تنصیب سمیت دیگر ضروریات پوری کرنے کیلئے ضلعی عہدیداروں کو27لاکھ پچاس ہزار روپے کی کوٹیشن دی ہے،معلوم ہوا ہے کہ ساڑھے ستائس لاکھ روپے میں ڈی جے انتظامات مکمل کریں گے،پہلے ہی تحریک انصاف کے جلسوں کے متعلق مخالفین الزامات لگا رہے ہیں کہ اتنے اخراجات کہاں سے پورے ہوتے ہیں،گجرات شہر میں پہلی مرتبہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک چھوٹے سٹیڈیم میں اتنے اخراجات ہوں گے تو بڑے سٹیڈیم میں اخراجات کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔

۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات