بجلی کی نرخوں میں اضافہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ، ہمارا صوبہ سستی بجلی پیدا کرتا ہے، سکندر حیات شیرپاؤ
منگل 21 اکتوبر 2014 18:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چےئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی نرخوں میں اضافہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے کیونکہ ہمارا صوبہ سستی بجلی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار PK-21 میں پارٹی کے عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ صریح نا انصافی اور بلاجواز ہے کیونکہ لوگ پہلے ہی بھاری بھرکم بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کا سامنے کرنا پڑرہا ہے جس سے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ تاجر اورصنعت کار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
سکندر شیرپاؤ نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے کیونکہ اس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے ذمے پن بجلی کی مد میں خالص منافع کا ایک روپے بھی وصول نہیں کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو صوبے کے حقوق اور عوام کے مسائل کا نہ ہی ادراک ہے اور نہ ہے وہ ان کے حل میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور صوبے کی ترقی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی کا احساس دن بدن بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بدامنی اور لاقانونیت عروج پر ہے ، اغواء کاروں ، بھتہ خوروں اور دوسرے جرائم پیشہ عناصر نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور وہ پختونوں کی ترقی اور خطے میں امن کے قیام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.