نومنتخب ایم این اے عامر ڈوگر کی جاوید ہاشمی سے ملاقات

منگل 21 اکتوبر 2014 18:44

نومنتخب ایم این اے عامر ڈوگر کی جاوید ہاشمی سے ملاقات

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر۔2014ء) ضمنی انتخاب میں حلقہ NA-149سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے عامر ڈوگر نے جاوید ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عامر ڈوگر ایک باعزت شخصیت ہیں اور ایک رویت کے تحت چل کر میرے پاس آئے ہیں ، میں ان کو خوش آمدید کہتا ہوں جبکہ ضمنی انتخاب میں عوام کی طرف سے کئے جانے والا فیصلہ بھی دل سے قبول کرتا ہوں۔ عامر ڈوگر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جاوید ہاشمی نے جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور یہ میرے والد کے ساتھ جیل میں بھی رہے جبکہ ان کی ملتان کے علاقے کے لئے بھی بڑی خدمات ہیں جن میں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :