گوجرانوالہ ،گھریلوجھگڑوں سے اکتاکردوکمسن بیٹوں سمیت زہرپھانکنے والی خاتون جاں بحق ،بچوں کی حالت تشویشناک

منگل 21 اکتوبر 2014 18:31

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) گھریلوجھگڑوں سے اکتاکردوکمسن بیٹوں سمیت زہرپھانکنے والی خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ نوشہرہ روڈ کے وسیم کی جواں سال بیوی (ص)جوکہ دوبچوں کی ماں تھی اپنے خاوند سے علیحدگی کی خواہش مند تھی اسی وجہ سے دونوں میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا بھی رہتا تھا گزشتہ روز (ص) نے اپنے چھ ماہ کے بیٹے آیان‘دوسالہ ریحان سمیت زہرپھانک لیا جنہیں حالت غیرہونے پرہسپتال لے جایاگیا جہاں پر (ص)جانبر نہ ہوسکی اورکسی قسم کی طبی امداد ملنے سے پیشترہی دم توڑ گئی جبکہ دونوں بچوں کی حالت انتہائی نازک بیان کی جارہی ہے جبکہ علاقائی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :