لاہورہائیکورٹ نے سی این جی پر جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، وفاق سے جواب طلب

منگل 21 اکتوبر 2014 18:14

لاہورہائیکورٹ نے سی این جی پر جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، وفاق ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے سی این جی گیس اسٹیشنز مالکان کی جانب سے سی این جی پر جی ایس ٹی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر وفاقی حکومت کے اس نوٹیفکیشن کو معطل کردیا ہے جس کے تحت وزارت پٹرولیم نے سی این جی گیس پر جی ایس ٹی نافذ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت وزارت پٹرولیم سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پٹیشنر عابد الرحمن نے پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ وزارت پٹرولیم نے جی ایس ٹی ٹیکس کی مد میں بلوں کے ساتھ جو سرچارج شامل کیا ہے حکومت کی جانب سے غلط فیصلہ تھا ۔ حکومت کے اس اقدام سے سی این جی مالکان شدید ذہنی اور مالی بحران کا شکار ہوئے جبکہ وزارت پٹرولیم نے جی آئی ڈی سی آرڈیننس 2014 ء میں تین ماہ کیلئے مارک اپ کی شرح چار فیصد رکھی جس پر بھی سی این جی گیس اسٹیشن مالکان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :