پاکستان اور بھارت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے سیز فائر کی خلاف ورزیاں بند کرکے مذاکرات کریں‘ برطانیہ

منگل 21 اکتوبر 2014 18:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں بند کرکے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے سا تھ بات چیت کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم کشمیر میں ایل او سی پر کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہترین تعلقات قائم رہنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان صرف مذاکرات کے حامی ہیں بلکہ ان مذاکرات میں ضرورت کے مطابق معاونت کیلئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ کے آپس میں دو طرفہ تعلقات مضبوط ہیں اور آئندہ ماہ تک ہونے والے جی ٹونٹی گروپ کے اجلاس کے دوران وہ اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ ملاقات پر بھی غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بھارتی شہری رہتے ہیں اور وہ ہمارے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔