مہمند ایجنسی ، چار تحصیلوں کے عمائدین اور پولیٹیکل انتظامیہ کاجرگہ، فورسز کے ساتھ بھر پور تعاون کا اعلان

منگل 21 اکتوبر 2014 17:39

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) مہمند ایجنسی کی چار تحصیلوں کی عمائدین اور پولیٹیکل انتظامیہ کے درمیان گرینڈ جرگہ۔جرگے میں مہمند ایجنسی کے ایم این اے ملک بلال الرحمان اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز کی بھی شرکت۔قبائلی عمائدین کا پولیٹیکل انتظامیہ اور فورسز کے ساتھ بھر پور تعاون کا اعلان۔قبائلی عمائدین کا متاثرہ تحصیلوں میں ترقیاتی کام کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ کے ریسٹ ہاوس میں چار تحصیلوں ،تحصیل یکہ غنڈ،تحصیل آمبار،تحصیل پڑانگ غار اور تحصیل پنڈیالی کے عمائدین کے ساتھ پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ ایک گرینڈ جرگہ ہوا ۔جر گے میں ایم این اے ملک بلال الرحمان ، کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل عمر حیدر بخاری ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد نعیم پولیٹیکل ایجنٹ مہمند خوشحال خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جر گے سے خطاب کر تے ہوئے پی اے مہمند خوشحال خان اور کمانڈنٹ کرنل عمر حیدر بخاری نے کہا کہ قبائلی عوام دشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھے۔اور اپنے اپنے علاقوں میں اپنی ذمہ داری پوری کر تے ہوئے دہشت گرد عناصر پر کھڑی نظر رکھے۔کیوں کہ دہشت گرد اب بوکھلاہٹ کے شکار ہیں اور سیکیورٹی فورسز اس کے خاتمے کے لیے بھر پور کردار ادا کر ہے ہیں۔

قبائلی عوام نے ہمیشہ ملک و قوم کے لیے قر بانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیاں رایئگاں نہیں جائی گی۔قبائل محب وطن پاکستانی ہیں اور ملک کے تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہیں اور اب راہ فرار کی تلاش میں ہیں ۔قبائلی عوام کو سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ دینا ہوگا۔قبائلی عمائدین جسمیں ملک نصرت،ملک عطائاللہ،ملک حنیف ،ملک عزت خان ،ملک صاحب خان ، ملک د وست محمد،ملک بدری زمان،ملک طماش ،ملک ابراہیم و دیگر نے پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کو مکمل تعاون کا اعلان کیا اور یہ مطالبہ بھی کیا کہ دشت گردی کی وجہ سے جو نقصانات ہوئے ہیں حکومت ان تحصیلوں میں ترقیاتی کام شروع کیے جائے۔