پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی طاہر سندھو ایڈووکیٹ نے اپوزیشن کی کمی پوری کر دی

منگل 21 اکتوبر 2014 17:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی طاہر سندھو ایڈووکیٹ نے اپوزیشن کی کمی پوری کر دی،وقفہ سوالات کے دوران اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران طاہر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایجنڈے کی کاپی پر لکھا ہے کہ تفصیل ایوان کی میز پر رکھ دی گئی ہے لیکن یہ میرے پاس تو نہیں پہنچی ۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے کہا کہ ایوان کی میز آپ کی نشست نہیں بلکہ یہ سامنے میز ہے ۔ ایک موقع پر طاہر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ آفیشل گیلری ایوان کا حصہ نہیں لیکنسیکرٹریز وہاں سے بیٹھ کر ایوان میں چٹیں بھجواتے ہیں اگر ایسا ہے تو سیکرٹریز کو ایوان کے اندر ہی بلا لیا جائے ۔ جس پر اسپیکر نے کہا گیلری ایوان کا حصہ ہی ہے ۔ آپ پڑھے لکھے شخص ہیں ۔ جس پر طاہر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہاں کوئی فرق نہیں ۔ اس دوران حکومتی رکن اور اسپیکر میں نوک جھوک ہوتی رہی۔