Live Updates

پنجاب اسمبلی اجلاس ‘ پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کا معاملہ نمٹانے کامطالبہ کردیا

منگل 21 اکتوبر 2014 17:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء ) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کا معاملہ نمٹانے کامطالبہ کردیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار شہبا ب الدین نے کہاکہ اگر کوشش کی جائے تو تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے اجلاس میں آسکتے ہیں،جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیں اگر میں قربانیاں گنواؤں تو گھنٹوں لگ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہم جمہوریت کے لئے سسٹم کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن حکومت کو بھی اپنی رویے پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔وزیراعلی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں اور حکومت حوصلہ کرے ۔ا سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ وزیراعلی ہاؤس کے رکن ہیں وہ جب چاہیں اجلاس میں آسکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے استعفوں کے معاملے پر صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل سندھو نے بات کی تاہم اسپیکر نے انہیں مزید بولنے کی اجاز ت نہیں دی جس پر وہ بائیکاٹ کرکے ایوان سے چلے گئے تاہم اسپیکر کی ہدات پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات میاں عبدالوحید انہیں منا کر ایوان میں واپس لائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات