اے این پی کے ورکروں کو پارٹی پرچم لہرانے پر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا،شاہی سید

منگل 21 اکتوبر 2014 17:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے کراچی میں سیاسی جماعتیں بڑے بڑے جلسے کررہی ہیں تاہم اے این پی کے ورکروں کو اپنے گھروں پر پارٹی پرچم لہرانے پر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے جو قوتیں بھی اس قتل عام میں ملوث ہیں وہ پشتونوں اور ملک کیساتھ دشمنی کررہی ہیں منگل کے روز سینٹ کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پر کب تک پابندی رہے گی۔

گذستہ روز کراچی میں چند نوجوانوں کو اپنے گھروں پر پارٹی پرچم لہرانے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور باقی زخمی ہوگئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کراچی بلاشبہ اردو بولنے والوں کا شہر ہے تاہم چالیس پچاس ہزار پشتون بھی اس شہر میں آباد ہیں۔

(جاری ہے)

کیوں پختونوں کو بھی بلوچوں کی طرح دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیاسی جماعتیں بڑے بڑے جلسے کررہی ہیں تاہم اے این پی کے ورکروں کو اپنے گھروں پر پارٹی پرچم لہرانے پر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے اور ہر مرتبہ ناملوم افراد نامعلوم ہی رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں پشتونوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ جو قوتیں بھی اس قتل عام میں ملوث ہیں وہ پشتونوں اور ملک کیساتھ دشمنی کررہی ہیں۔ شاہی سید نے کراچی میں قتل و غارت گری اور عوامی نیشنل پارٹی کے نوجوانوں پر فائرنگ کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اس موقع پر ایوان میں موجود حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں نے بھی ان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ایوان سے مشترکہ واک آؤٹ کیا جس پر چیئرمین سینٹ نے ایوان بالا کا اجلاس ملتوی کردیا اب سینٹ کا اجلاس کل بدھ کو صبح دس بجے دوبارہ شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :