ایل پی جی کی مد میں عوام کو پہنچانے والے نقصان کی تحقیقات کی جائیں گی ‘شیخ آفتاب

منگل 21 اکتوبر 2014 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) حکومت نے پارلیمنٹ میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ایل پی جی کی مد میں عوام کو پہنچانے والے نقصان کی تحقیقات کی جائیں گی ۔شیخ آفتاب نے ایوان کو آگاہ کیا ہے کہ 21 کمپنیوں کی چور بازاری کی شکایات موصول ہوئیں جن کا نوٹس لے لیا ہے ۔فہرست پارلیمنٹ میں بھی پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر انچارج کا بینہ ڈویژن شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ21 کمپنیوں کو حالیہ چند مہینوں میں ایل پی جی میں چور بازاروں اور اربوں روپے کی وصول کے مد میں نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ یہ کمپنیاں جواب دیں گے تو اس کے بعد کوئی ایکشن لیا جائیگا اور ان کمپنیوں کی فہرست بھی ایوان میں پیش کی جائے گی ۔اس موقع پر محمد سلمان بلوچ نے کہا کہ ایل پی جی کے کھانے میں چھ بلین روپے لوگوں سے لئے گئے جس پر شیخ آفتاب کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے پر سخت ایکشن لے گی اور عوام کا پیسہ واپس لائیں گے کسی کواس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :