کراچی ، ایدھی ہیڈ آفس میں ڈکیتی کا مرکزی ملزم 16 سال سے ڈکیتی کی وردا تو ں میں ملو ث رہا
منگل 21 اکتوبر 2014 17:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) کراچی میں ایدھی ہیڈ آفس میں ڈکیتی کا مرکزی ملزم 16 سال سے ڈکیتی کی بڑی ورداتیں کر رہا ہے، کئی بار پکڑا گیا، جیل گیا پھر کام شروع کردیتا تھا۔ کراچی کے ایدھی سینٹر میں سو ملین روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آرہے ہیں ، پولیس کے خدشات بالکل صحیح ثابت ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 6 ماہ قبل ایدھی ہیڈ آفس میں صرف تین دن تک کام کرنے والا ملزم ہی ڈاکوؤں کا ساتھی نکلا۔
ملزم ڈکیتی کے وقت میٹھادر میں ایدھی ہیڈ آفس کی پچھلی گلی میں موجود تھا اور فون پر ملزمان کی معاونت کرتارہا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی جیو فینسنگ سے 15موبائل فون نمبرز کا سراغ ملا تھا جنہیں مزید شارٹ لسٹ کیا گیا تو پتہ چلا کہ ڈکیتی کے دوران ملزمان تین موبائل فونز پر آپس میں مسلسل رابطے میں رہے۔(جاری ہے)
ریکارڈ کے مطابق ملزمان نے واردات اتوار کی صبح 9بجکر 35منٹ پر شروع اور 10بجکر 8منٹ پر مکمل کی۔
یوں ملزمان لگ بھگ 33منٹ میں دس کروڑ روپے مالیت کی کرنسی اور سونا تین بڑے تھیلوں میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ جیو فینسنگ کے بعد پولیس نے نادرا اور پولیس کے کرمنل ریکارڈ آفس سے ملزمان کی شناخت کرائی۔ پولیس کے تفتیش کاروں کے مطابق وقوعہ کے تین عینی شاہدین نے حاصل کردہ تصاویر میں ملزمان کو شناخت کرلیا۔ پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی ملزم کراچی میں گذشتہ 16سال سے وارداتیں کررہا ہے۔ گلستان جوہر کا رہائشی یہ ملزم اب تک بینک ڈکیتی سمیت بڑی نوعیت کی 9وارداتیں کرچکا ہے جو متعدد مرتبہ گرفتار ہوا، جیل گیا اور رہا ہوکر پھر بڑے ہاتھ مارتا رہا ہے۔ اس کی گرفتاری کے لئے پولیس اب پھر چھاپے مار رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.