سندھ کی تقسیم پر بات ہوسکتی ہے اور نہ بحث اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو بات چیت کے سوا کوئی چارہ نہیں، شرجیل میمن

منگل 21 اکتوبر 2014 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم پر بات ہوسکتی ہے اور نہ بحث اور اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو بات چیت کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کو قبول نہیں کرتے اور اس پر اب نہ بات ہوگی اور نہ ہی کوئی بحث، عوام نے ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ ووٹ دیا جبکہ ضیاالحق دور سے لے کر مشرف دور تک صوبے میں کوئی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل دیرینہ ہیں جنہیں جلد حل ہونا چاہیئے تاہم پارٹی قیادت نے مفاہمتی پالیسی اختیار کرتے ہوئے سخت بیان بازی سے روکا ہے۔وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا اور یہاں بسنے والے عوام کے حقوق غصب کئے گئے لیکن اب اس طرح نہیں ہوگا جبکہ اتحادی جماعت کی جانب سے بعض تلخ بیانات کا جواب تلخ باتیں کر کے نہیں دے سکتا، چاہتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :